BBC Urdu TV

راولپنڈی(افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سجاول خان کی اچانک موت پر

راولپنڈی(افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سجاول خان کی اچانک موت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود نے تعزیتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اے ایس جے سجاول خان ایک سچے محنتی اور ایماندار جوڈیشل آفیسر تھے ان کی جوڈیشری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک ملنسار سب کو عزت دینے والے اور بہت ہی پیار کرنے والی شخصیت کے مالک تھے ان کے اس طرح اچانک جانے سے دل بہت ہی غمگین ہے اور راولپنڈی جوڈیشری اور ان کے لواحقین کے غم میں ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے عہدیداران اور پوری وکلا ء برادری ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سجاول خان صاحب کے اس طرح جانے سے جوڈیشری میں جو خلا پڑا ہے وہ اتنی جلدی پر نہیں ہو سکتا اور ان کے بطور جوڈیشل آفیسر راولپنڈی میں تعیناتی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی خوبصورت یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔آخر میں صدر بار،بائب صدر نائلہ فیصل، جنرل سیکرٹری بار جوائنٹ سیکرٹری رانا حاشر و دیگر نے مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی اللہ تعالی سے یہ دعا کرتے ہیں کہ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کے لوائقین کو صبر جمیل عطا کرے امین۔

Exit mobile version