BBC Urdu TV

راولپنڈی(افتخار خٹک)سول جج راولپنڈی رابعہ سلیم نے سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام شمس آباد میں واقع دارالامان

راولپنڈی(افتخار خٹک)سول جج راولپنڈی رابعہ سلیم نے سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام شمس آباد میں واقع دارالامان میں رہائش پذیربے سہارا خواتین کو غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرنے کے خلاف دائر درخواست پر دارالامان کی انچارج اور عملے کی3خواتین سمیت4افراد کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اورتھانہ وویمن کو متاثرہ خاتون کی رہائی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیاہے عدالت نے یہ نوٹس دارالامان میں رہائش پذیر ثنا عدنان نامی خاتون کی درخواست پر جاری کئے ہیں متاثرہ خاتون نے عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ ڈی جی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب،ڈائریکٹر جنرل پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر آف گرلز دارالامان اور تھانہ صادق آباد پولیس کو الگ الگ درخواستیں دے دیں ان درخواستوں میں شمس آباددارالامان کی انچارج عائشہ اورکیمرہ کنٹرول روم انچارج علی کے علاوہ مصباح، آمنہ اور زکیہ پر مشتمل عملے کی 3خواتین کو فریق بناتے ہوئے جنسی طور پر ہراساں کرنے، نازیبا حرکات کے لئے اکسانے، مارپیٹ اور تشدد کے علاوہ خواتین کی ذاتی اشیا پر قبضے کا انکشاف کیا گیا ہے متاثرہ خاتون نے عدالت میں دائر درخواست میں دارالامان سے رہائی کے استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار کو عدالتی احکامات پر 16 مئی کو دارالامان منتقل کیا گیا تھا جہاں تحفظ فراہم کرنے کی بجائے مجھ پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے اور میری عزت وپردہ کو تار تار کیا گیا عدالت سے دارالامان پہنچتے ہی دارالامان کی انچارج نے بڑے ہال میں دیگر لڑکیوں اور کمرہ کنٹرول روم کے اہلکار علی کے سامنے تلاشی کے نام پر میرے کپڑے اتار دیئے انکار اور احتجاج پر دارالامان کی انچارج نے چھتر نما چیز سے مجھ پر تشدد کیا مصباح، آمنہ اور زکیہ نے مجھے زبردستی پکڑ کر میرے کپڑے کھینچ کر پھاڑ دیئے اس دوران میرے پاس موجود 32ہزار روپے اور موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ایک رات عذاب میں گزارنے کے بعد میرے اصرار پردارالامان کی انچارج نے میری سہیلی کی والدہ اور بھائی سے5ہزار روپ لے کرمیرے وکیل سے میری بات کروائی بعد ازاں کیمرہ انچاج نے کہا کہ بی بی جہاں تمہارے کپڑے اتارے گئے وہاں کیمرے لگے ہیں اور ان کا کنٹرول میرے پاس ہے درخواست میں الزام لگایا گیا کہ دارالامان کی انچارج یہاں موجود بے سہارا خواتین سے انتہائی گندی اور بازاری زبان استعمال کرتی ہے دارالامان کی انچار نے غلط کام کے عوض مجھے پیسوں کی پیشکش بھی کی جبکہ دارالامان میں خواتین پر جسمانی تشدد اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لئے مجبور کیا جاتا ہے ملاقات کے لئے 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک وصول کئے جاتے ہیں خواتین کو جیل کی کوٹھڑیوں سے مشابہ تنگ کوارٹر میں رکھا جاتا ہے اہل خانہ سے رابطے کی آڑ میں نامناسب تعلقات قائم کئے جاتے ہیں دارالامان کے تمام حالات کا جائزہ لیا جائے اور عملے کی مکمل انکوائری کی جائے اوردارالامان میں مرد عملے کی تعیناتی پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے درخواست میں استدعاکی گئی کہ دارالامان میں قیام پذیر خواتین کو عدالت طلب کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں جس پر سول جج رابعہ سلیم نے انجارچ دارالامان کو نوٹس جاری کر دیا عدالت نے تھانہ وویمن کو متاثرہ خاتون کی رہائی کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیادریں اثنا اس معاملے پر حقائق جاننے کے لئے جب دارالامان کی انچارج سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی بات کا جواب دیئے بغیر فون بند کر دیا۔

Exit mobile version