BBC Urdu TV

راولپنڈی(افتخار خٹک)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ گرڈ اسٹیشن کے قریب 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ

کہوٹہ: 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ، مقدمہ درج

راولپنڈی(افتخار خٹک)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ گرڈ اسٹیشن کے قریب 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی مدعیت میں خاتون سمیت 4 ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق، مدعیہ نور فاطمہ (عمر 10/11 سال) نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی والدہ کے گھر چھوڑ کر چلے جانے کے بعد وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ "فوزیہ عارف” نامی خاتون کے گھر مقیم تھی۔ مدعیہ کا الزام ہے کہ مذکورہ خاتون نے اسے مبینہ طور پر لاوارث سمجھ کر غیر اخلاقی کاموں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔بچی نے بیان دیا کہ فوزیہ عارف کے گھر مختلف افراد آتے تھے، جن میں سے تین ملزمان غلام مجتبیٰ، پرویز علی اور وقار نے اسے مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتے رہے۔ مدعیہ کے مطابق اس گھناؤنے فعل میں مذکورہ خاتون بھی برابر کی شریک تھی۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 376iii ت پ (زنا بالجبر) کے تحت مقدمہ نمبر 909/25 درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو لیڈی کانسٹیبل کی نگرانی میں طبی معائنے (میڈیکل) کے لیے ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version