BBC Urdu TV

رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو اسرائیلی برانڈ قرار دیدیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں۔

اپنے بیان میں راناثنااللہ نے کہا کہ دی ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت کھول دی ہے اور اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار میں شائع مضمون میں عمران خان پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں ترین شخصیت قرار
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت کا مقصد پاکستان کی نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی بدلنا تھا، نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون سے سمجھ آ جاتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسوں کی نہیں بلکہ ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version