رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بہرہ مند خان تنگی
رانا ثناء اللہ کا انتخاب بہترین اقدام ہیں۔معروف سینئر سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے سینئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا انتخاب بہترین اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے انکی خدمات عوام ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔
