رانا احمد جھیڈو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
پیٹرن ان چیف پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی کنونشن کے مہمان خصوصی تھے۔
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں رانا ظمیر احمد جھیڈو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی آڈیٹوریم مکمل طور پر وکلا سے بھر گیا۔پیٹرن اِن چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی کنونشن کےخصوصی مہمان تھے۔ اس موقع پر امجد علی خان نیازی کا وکلا کنونشن سے پُرجوش اور ولولہ انگیز میں خطاب کیا امجد علی خان نیازی نے کہا: "اگر آپ انصاف کے لیے کھڑے ہوں تو عمران خان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت اور جبر کے ذریعے پاکستان نہیں چلایا جا سکتا، ملک صرف قانون کی حکمرانی سے آگے بڑھے گا انہوں نے کہا کہ وکلا ہی وہ قوت ہیں جو جمہوریت کی بالادستی کو بحال کر سکتے ہیں وکلا کا کردار ملک میں آئین، قانون اور انصاف کی سربلندی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں آئینی ریاست بنانے کے لیے وکلا کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے وکلا تحریک نے ہمیشہ آمریت کے خلاف علمِ حق بلند کیا، آج بھی یہی جذبہ زندہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان وکلا برادری کو ملک کی عدالتی خودمختاری کی اصل طاقت سمجھتے ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلا اگر ایک ہوں تو کوئی طاقت جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں فیصلہ قانون کرے، طاقت نہیں انہوں نے کہا کہ اپ انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں، آپ رول آف لا کے ساتھ کھڑے ہوں، عمران خان آپ کے ساتھ کھڑا ہے اس موقع پر وکلا برادری نے امجد علی خان نیازی کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
