BBC Urdu TV

راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے دوستوں اور عزیزوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ

راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے دوستوں اور عزیزوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ

تقریب تفریح مقام سرجلال خان میں منعقد ہوئی جس میں سوہاوہ پریس کلب کے ممبران نے خصوصی شرکت کی

سوہاوہ (بابرکیانی) چئیرمن اختر ویلفئیر اور سرپرست اعلیٰ سوہاوہ پریس کلب راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے سوہاوہ کے نواح میں واقع تفریح مقام سرجلال خان میں دوستوں، عزیزوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانے دیا گیا
اس پروقار تقریب میں علاقہ بھر سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سوہاوہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب کے میزبان راجہ شیراز کیانی نے صوفی بزرگ شاہجہان چشتی رحمۃ اللہ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
برطانیہ میں مقیم راجہ محمد شیراز کیانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت مختصر وقت کے لئے پاکستان آنے کا موقع ملتا ہے اور اس مختصر وقت کو غنیمت جان کر میں اپنی فلاح تنظیم اختر ویلفئیر کے زیر اہتمام ہونے والے فلاحی کاموں پر اپنا تمام تر وقت سرف کرتا ہوں جس وجہ سے تمام دوستوں عزیزوں سے فرداً فرداً ملاقات کرنا ممکن نہیں رہتا اس لئے اس تقریب کا اہتمام کیا تاکہ سب دوستوں عزیزوں سے ایک ساتھ ملاقات کا موقع مل جائے راجہ محمد شیراز کیانی نے مزید کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں شرکاء محفل کا جنھوں نے میری دعوت پر اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر شرکت کرکے کہ ہماری تقریب کو رونق بخشی
شاندار تقریب اور پر تکلف ظہرانہ کے حوالے شرکاء محفل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے عالم میں تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے اور ایسی شاندار دعوت کا اہتمام کرنے پر ہم راجہ محمد شیراز کیانی کے بے حد مشکور ہیں

Exit mobile version