BBC Urdu TV

راجن پور پولیس کی کچہ کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کاروائی۔ تھانہ شاہ والی کی ٹیم

راجن پور پولیس کی کچہ کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کاروائی۔ تھانہ شاہ والی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے غلام اصغر عرف ادو شاہ اور آغا شاہ کے ٹھکانے پر ریڈ کیا، جو لٹھانی، سکھانی، اور دادو بنگیانی گینگز کے سہولت کار تھے۔ اس کامیاب کاروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
ڈی پی او راجن پور دوست محمد کی ہدایات پر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ راجن پور پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پی او راجن پور دوست محمد

Exit mobile version