BBC Urdu TV

رؤف حسن کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رؤف حسن کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ان کی جگہ شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیئے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

Exit mobile version