ذرا مٹی نم ھو تو یہ بڑی ذرخیز ھے
میرے صحافی دوستو!! کراچی پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کے مہذب بااخلاق و باکردار صحافی اپنے اعلیٰ ظرف کردار کے سبب مملکتِ پاکستان کے نظامِ ریاست پر گہری نظر رکھتے ہوئے بہتر روشن تابناک وطن بنانے میں ہمیشہ اپنا مثبت و موثر کردار ادا کرتے ہیں اب انہیں خود اپنے وجود اپنی پہچان کیلئے 25 دسمبر 2021 بروز ہفتہ کی صبح 9 تا 5 بجے تک اپنے ووٹ کے ذریعے انتخاب کرنا ہے۔ ریاستِ پاکستان اور عوام کو سبق و ترغیب دینے والے ہم سب صحافی انتخابات میں اپنے ووٹ کی اہمیت و حیثیت کو واضع کرتے تھکتے نہیں۔ ہم پاکستان کے تقریباً ہر انتخابات کی کوریج دینا اور خبر رسانی کرنا اپنا اخلاقی و قومی فریضہ احسن انداز میں ادا کرتے ہیں اب آپ سے امید رکھتا ھوں کہ صحافیوں کے حقوق و تحفظات اور فلاح و بہبود کے امور کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھانے کیلئے اپنا ووٹ ہر صورت ہر حال میں ڈالیں۔ آپ کی غفلت و سستی کی بناء پر حقدار امیدوار کہیں محروم نہ ہوجائے۔ صبح کی شفٹ والے کچھ دیر پہلے آفس سے سیدھا ووٹ ڈالنے آجائیں یا پھر پہلے ووٹ ڈال کر آفس چلے جائیں۔ شام کی شفٹ والے دوپہر میں آجائیں اور رات کی شفٹ والے صبح آجائیں گوکہ سال میں صرف انتخابات والے دن ایڈجسٹمنٹ کرلیں اس بابت محترم مالکان و افسران سے گزارش ہے کہ کلب کے ووٹرز کیساتھ نرمی برتے ہوئے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کا بھرپور موقع فراہم کردیں آپ مالکان و افسران کی بہت بہت نوازش ھوگی۔ شکریہ یاد رکھئے آپ کا ووٹ قیمتی اور اہم ہے کیونکہ آپ ہی بہت اہم ہیں۔
جاوید صدیقی: ایگزیکٹو ممبر یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کراچی پریس کلب
