دی ڈیموکریٹس پینل قابل بینظیر و بے مثال آخر کیوں ؟؟؟
تحریر: جاوید صدیقی
عرصہ کئی سالوں سے کبھی بھاری ووٹوں سے تو کبھی بلا مقابلہ منتخب ھونے والی صحافیوں کی بہترین ترجمان و خدمات میں سب سے آگے کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور جو ہمیشہ سے دی ڈیموکریٹس پینل کے نام سے سالانہ انتخابات میں مقابلہ کرتی چلی آرھی ھے۔ ان کی کامیابی اور صحافیوں کی بڑی تعداد کا اعتماد اور یقین کو جاننے کیلئے جائزہ مشاہدہ اور غور کیا تو ان کامیابیوں کی بنیاد خلوص نیت سے امور شامل تھے۔ آج سے بیس سال قبل کراچی پریس کلب کی عمارت سمیت دیگر امور ایسے نہیں تھے جو آج ڈیموکریٹس نے مسلسل کام کرکے سنوارے۔ میں عرصہ پچیس سالوں سے کراچی پریس کلب جانا اٹھنا بیٹھنا رھا ھے گزشتہ تین سال قبل کراچی پریس کلب کا بھی ممبر بن گیا گوکہ کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کا ممبر ہمیشہ سے رھا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کے پینل دی ڈیموکریٹس نے کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کی خدمات میں شب و روز لگائے رکھے یہی نہیں بلکہ کسی بھی پینل کے صحافی کیساتھ درپیش مسائل کے تدارک کیلئے بھی ہمیشہ دروازے کھلے رکھے۔ اگر یہاں نام لکھوں تو بیشمار نام سامنے آئیں گے ڈرتا ھوں کہ اگر دوست کا نام رہ گیا تو کہیں دلآزاری نہ ھوجائے۔ دی ڈیموکریٹس کا ہر ممبر خلوص نیت دلجوئی لگن اور محبت و اخلاق و اخلاص کیساتھ ہمہ تن تیار رہتا ھے۔ میرے بہت ہی پیارے دوست شعیب خان اس وقت کراچی پریس کلب کے سیکریٹری منتخب ھوئے ھیں انہیں پہلے بھی مبارکباد پیش کرچکا ھوں اس تحریر کے ذریعے بھی پیش کررھا ھوں اور ان سب کیلئے بھی مبارکباد جو امسال کراچی پریس کلب کی عہدوں اور گورنرنگ باڈی کے ممبر بنے۔ اگر کراچی پریس کلب کے عمارت کی تزئین و آرائش اور نئی سہولیات کی بات کی جائے تو اس میں نجیب ٹیرس کیفے ٹیریا مسجد آفس نیوز کانفرنس ہال ہفتہ وار باربی کیو سمیت سب سے منفرد اور شدید ضرورت زیر تعمیر بینکویٹ ہال شامل ھے۔ صحافیوں کی رہائشی اسکیمیں اور نئے ممبران کیلئے بھی سمری پیش کرنے کا عمل احسن اقدام رھا ھے۔ یوں تو سال بھر گاہے بگاہے مختلف سرگرمیاں جاری رہتی ھیں ان میں فیملی گالا، افطار پارٹی، نیاز حلیم قابل رشک ھیں۔ رپورٹرز کیلئے وسیع و عریض کمپیوٹر لیب اور اسٹوڈیو بھی قابل تعریف ھیں۔ دی ڈیموکریٹس کا وژن بہت بڑا ھے وہ اپنے ان صحافیوں کیلئے بھی لائحہ عمل تیار کرچکا ھے جن میں بیروزگار متاثرین کے روزگار کیلئے فہرستیں تیار کی جارھی ھیں تاکہ چینلز سمیت اشاعتی اداروں میں تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے اس کے علاوہ صحافیوں کیلئے بینیوینٹ فنڈ، فیملی میڈیکل انشورنس، بچوں کی تعلیمی سپورٹ کیلئے مالی معاونت جو تعلیمی انسٹیٹویٹ و یونیورسٹیز کے سربراہان سے ملاقات کرکے حکومت سندھ کیساتھ شامل ھوکر بہت جلد یقینی بنایا جائیگا۔ کے یو جے دستور دی ڈیموکریٹس پینل صحافیوں کے معاشی قتل کے روک تھام کیلئے مالکان سے ملاقات کے بعد معاہدہ طے کیئے جائیں گے بصورت انہیں پھر بآور کرایا جائیگا کہ اگر یہی معاشی قتل کا سلسلہ جاری رھا تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مکمل حق رکھتے ھیں اور پھر ٹریڈ یونین ملازمین کا اجراء کئے بغیر نہیں بیٹھیں گے۔ کراچی پریس کلب ھو یا کراچی یونین آف جرنلسٹ میں دی ڈیموکریٹس پینل نے اپنی کامیابیوں کا بدل اپنے بہترین سوچ و افکار اور اعمال سے پیش کیا ھے جو جاری ھے اور جاری رہیگا ایکسیلینٹ دی ڈیموکریٹس ایکسیلینٹ، خلوص نیت کیساتھ ہی خدمت میں بہترین صلہ ھے بیشک اللہ ان بندوں کو عزیز ترین رکھتا ھے جو مخلوق خدا کی خدمت میں سرشار ھوتے ھیں۔۔۔۔۔!!
