*دینہ چک میوں PHP نے غریب مقامی لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیا، لوگوں کا احتجاج۔*
*دینہ(ملک ندیم عباس )
*نچارج پٹرولنگ چک میوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق اپنا کام کررہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو.*
*تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس چک میوں کے خلاف ڈھوک ساون ، رامدیال،جوہدہ اور دیگر گاؤں کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا کہ پولیس والے جی ٹی روڈ کو چھوڑ کر روزانہ کی بنیاد پر گاؤں کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے اہلِ علاقہ کو شدید پریشان کرتے ہیں رمضان المبارک میں عوام الناس رمضان کی خریداری کے لیے جب شہر جاتے اور واپس آتے ہیں تو یہ جرمانے کی صورت میں پیسے وصول کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کے مقامی ہیں ہمارا روز کا آنا جانا ہے لہذا پی ایچ پی کے آعلی افسران نوٹس لیں، انچارج پٹرولنگ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوۓ بتایا کہ ہم قانون کے مطابق چالان کرتے ہیں اور مکمل ذمہ داری سے عوام کی خدمت اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔*
