ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مسلسل جاری ، 04ملزمان گرفتار ،مجموعی طور پر 05کلو 110گرام چرس ،510گرام ہیروئن برآمد ،
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نعیم شہزاد کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 02کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی،
سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خاور کو گرفتار کرلیا ،
ملزم سے 01کلو 550گرام چرس برآمد کر لی گئی،
سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا ،
ملزم سے 01کلو 360گرام چرس برآمد کر لی گئی ،
جبکہ
منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ،
ملزم سے 510گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
