BBC Urdu TV

دینہ (ملک ندیم عباس )یوم عاشورہ پر بارش کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مثالی صفائی

دینہ (ملک ندیم عباس )یوم عاشورہ پر بارش کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مثالی صفائی آپریشن جاری

بارش کے چیلنجز کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر تحصیل دینہ میں بھی صفائی کے تمام انتظامات کامیابی سے مکمل کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمیشنر دینہ صفا عابد چغتائی کی قیادت میں مرکزی جلوس کے روٹس پر صفائی کے آپریشن انجام دیے گئے۔
بارش کے باعث مختلف مقامات پر صفائی کے عمل کو وقتی رکاوٹوں کا سامنا رہا، تاہم فیلڈ ٹیمز مسلسل متحرک رہیں اور فوری ریسپانس کے تحت نکاسی آب اور صفائی کا عمل جاری رکھا گیا۔
آر ڈبلیو ایم سی تحصیل دینہ کے منیجر آپریشن ولید بن فاروق، اسسٹنٹ منیجر تحصیل دینہ محسن اصغر، اسد عالم نے آپریشن کی نگرانی کی۔

Exit mobile version