BBC Urdu TV

دینہ (ملک ندیم عباس )پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے قومی اتحاد اور اجتماعی شعور وقت

دینہ (ملک ندیم عباس )پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے قومی اتحاد اور اجتماعی شعور وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔راجہ تنویر حیدر کہا کہ
پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پوری قوم کو اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا۔ یومِ آزادی نہ صرف جشن اور خوشی کا دن ہے بلکہ یہ ہمیں اُن جانثار شہداء کی یاد بھی دلاتا ہے جنہوں نے تحریکِ آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار مملکت عطا کی۔ ان کی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ہم قومی اتحاد، بھائی چارے اور مثالی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یقیناً زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن شایانِ شان طریقے سے مناتی ہیں مگر اس دن کی اصل روح تب ہی پوری ہوتی ہے جب ہم اپنی عملی زندگی میں حب الوطنی، دیانت داری اور خدمتِ خلق کو شعار بنا لیں۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کو ایک خوشحال، پرامن اور مضبوط ملک بنانے کے لیے ہر شہری اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرے، تاکہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں اور آنے والی نسلیں ایک بہتر، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان میں سانس لے سکیں

Exit mobile version