BBC Urdu TV

دینہ : ملک بھر کی طرح دینہ شہر میں بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور شہر کو صاف

دینہ : ملک بھر کی طرح دینہ شہر میں بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور شہر کو صاف ستھرا بنانے والے

سنٹری ورکرز (کرسچن کمیونٹی)کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئیے میونسپل کمیٹی دینہ میں پروقار تقریب ( سلام سینی ٹیشن سٹاف ڈے)کا اھتمام کیا گیا۔تقریب کے بانی چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل اور بلڈنگ انسپکٹر میاں محمد سہیل صاحب تھے۔جبکہ تقریب میں مہمان خصوصی وقار حسین اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دینہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور چیف آفیسر بلدیہ نے تمام سنٹری ورکرز (مرد و خواتین)میں مٹھائی تقسیم کی۔ھر ورکر کو پانچ سو روپیہ فی کس کیش انعام اور ماسک بھی بطور تحفہ دینے کیساتھ ساتھ سنٹری ورکرز کی شہر شہر صفائی و ستھرائی کے مشن میں ھراول دستے کی طرح شامل ھونے اور صفائی کے ذریعے نگر نگر چار چاند لگانے پر تمام کرسچن کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

پورے ملک میں ھونے والی تقریبات میں سب سے پروقار تقریب دینہ شہر میں ھوئی جس پر بانی پروگرام چیف آفیسر بلدیہ دینہ اور میاں محمد سہیل صاحب بلڈنگ انسپکٹر دینہ مبارکباد کے مستحق ھیں۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version