دینہ : (خصوصی رپورٹ راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب) پنجاب ھائی وے پٹرولنگ جہلم ریجن کی سالانہ کارکردگی برائے سال 2024،،
ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم ریجن سید ذوالفقار گیلانی کی پٹرولنگ پوسٹ چک میوں جی ٹی روڈ دینہ میں میڈیا نمائندگان کو جہلم ریجن بھر کی پانچ چیک پوسٹوں کی سالانہ کارکردگی پر تفصیلی پریس بریفنگ ۔۔۔
پنجاب ھائی وے پٹرولنگ جہلم ریجن نے سال بھر میں مندرجہ ذیل عوامی خدمات اور قانونی کاروائیاں کیں۔
پاکستان پینل کوڈ کے تحت کل مقدمات۔697=سالانہ برآمدگی۔
ایک رائفل ،ایک کلاشنکوف،25 پستول 30بور۔۔
شراب کے کل مقدمات 7۔کل شراب برآمدگی۔206 لٹر۔
چرس کی کل سالانہ برآمدگی۔12کلوگرام۔افیون ۔11 کلو گرام۔
ھیلپ لائن 1124 کے تحت عوامی خدمات۔
36 ابتدائی طبی امداد کی خدمات۔
23 گمشدہ بچے وارثان کے حوالہ کئیے گئے۔کل سالانہ امدادی سرگرمیاں۔891=
پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری۔کل تعداد ۔413=
اشتہاری کیٹیگری A. 7عدد۔
اشتہاری کیٹیگری B.100.
عدالتی مفروران۔60=
مشکوک اشخاص۔247.===
تیز رفتاری و غفلت برتنے پر بذریعہ استغاثہ جات اندراج مقدمات کی تعداد۔180،،،
ای پولیس ایپ کے ذریعے سالانہ کل افراد کی چیکنگ۔۔
367744=
گاڑیوں کی چیکنگ کی کل تعداد،،
37650″””
کل سالانہ e چالان ۔۔۔29391=
چالانوں کی مد میں پنجاب حکومت کا سالانہ ٹیکس ریونیو۔
ایک کروڑ 9لاکھ قریبا،،،،
کم ڈرائیورز کے کل چالان۔۔
516=
بغیر ھیلمٹ کل چالان۔8630 ۔۔
اوور لوڈنگ کل چالان۔
6928==
سموگ چالان۔۔1660۔۔
جولائی 2024 سے آپریشنل ھونے والے للہ ڈرائیونگ سکول میں ششماھی کارکردگی یکم جولائی تا 31 دسمبر 2024 ۔۔۔
186 ری نیول لائسنسز کا اجراء۔
گمشدہ لائسنس کا کل اجراء۔7==
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنسز کا اجراء۔۔15 عدد۔
بلین ٹری اور دیگر منصوبوں کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ھوئے ریجن بھر میں ھزاروں کی تعداد میں پودے لگانے کے علاوہ عوامی خدمات اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف بس سٹاپس اور دیگر عوامی مقامات پر 570 شجر سایہ دار لگائے گئے۔
پٹرولنگ پولیس جہلم ریجن نے سال بھر میں 2481 مشکوک موٹر سائیکل جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت 1150 مختلف تھانوں میں بند کرائے،
میڈیا نمائندگان کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رھی جب ڈی ایس پی پٹرولنگ جناب سید ذوالفقار گیلانی صاحب نے ریجن بھر میں سالانہ حادثات کی تعداد 2 اور سال بھر میں زخمی ھونے والے مسافروں کی تعداد 38 بتائی۔
بعدازاں انھوں نے تفصیلات بتائیں کہ پٹرولنگ پولیس اس حادثے کو سالانہ کارکردگی میں رپورٹ کرتی ھے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ھو ،،ڈی ایس پی پٹرولنگ نے صحافیوں کے تحفظات دور کر دئیے۔۔۔
سالانہ پریس بریفنگ میں ضلع بھر کی تمام پانچوں پٹرولنگ پوسٹوں،پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال،،پٹرولنگ پوسٹ چک میوں،پٹرولنگ پوسٹ چک اکا،پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ،پٹرولنگ پوسٹ للہ موڑ کے تمام پانچوں انچارجز شریک تھے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر معززین علاقہ اور صحافیوں کی چائے اور ڈومیلی موڑ کی مشہور جلیبی سے تواضع کی گئی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی جانب سے تشریف آوری پر معززین و صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا گیا۔
دینہ : (خصوصی رپورٹ راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب) پنجاب ھائی وے پٹرولنگ جہلم ریجن
