BBC Urdu TV

دینہ حضرت خواجہ پیر محمد شریف نقشبندی مجددی قادری رحمتہ اللہ علیہ آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف

دینہ حضرت خواجہ پیر محمد شریف نقشبندی مجددی قادری رحمتہ اللہ علیہ آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے ایک سو انتیسویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد

دینہ(ملک ندیم عباس) تحصیل دینہ نزد منگلا بائی پاس کے مقام پر حضرت خواجہ پیر محمد شریف نقشبندی مجددی قادری رحمتہ اللہ علیہ مشائخ عظام آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے ایک سو انتیسویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت رئبرشعریت حضرت صاحبزادہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی قادری مجددی مدظلہ لعالی نے کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااس موقع پر ملک بھر سےنامور نعت خواں اور علماء کرام بھی اس نورانی محفل کا حصہ بنے نعت خواں حضرات نے حمد ثنا کے پھول نچھاور کیے علماءکرام نےخصوصی خطاب فرما کر حاضرین کے دل جیت لیے جبکہ خواجہ پیرزکریا نعمانی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا جس پر ہزاروں آئے ہوے مریدین اور عقیدت مندوں نے فلک شگاف نعرے لگا کرمحفل کو گرمایا آخر میں خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے حاضرین اور ملک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں اور فلسطین کے مسلمانوں کیلیے اور ہر عام وخاص کیلیے خصوصی دعافرمائی

Exit mobile version