دینہ(ملک ندیم عباس ) پورے ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی آن لائن فراڈ کا دھندہ جاری نوسر باز ٹولہ سرگرم ۔سادح لوح عوام لٹنے لگے ۔متعلقہ ادارے نوٹس لیں اور عمل درآمد کرواکر حقداروں کو انصاف فراہم کریں عوامی الناس کا مطالبہ ۔۔جبکہ نوسر باز ٹولوں نے مختلف نمبروں سے جعلی فیس بکز آئڈیاں اور اکاونٹ نمبر بنوارکھے ہیں جس سے وہ بیرون ملک گئے ہوئے لوگوں کے ناموں اور مکمل اڈریس کے ساتھ سادح لوح لوگوں کے گھروں میں رابطے کرتے ہیں اور اپنی فنکاری کے بل بوتے پر بذریعہ جعلی اکاونٹ پر ہی پیسے منگوالیتے ہیں اور زیادہ تر یہ لوگ بروز ہفتہ کو فراڈ کرتے ہیں کیونکہ دو دن بینکوں کی چھٹی ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ ایک ہی نمبر سے کئی جعلی اکاونٹ بھی بنانے کی مہارت اور سہولیات ان کے پاس ہی ہوتی ہے یہ نمبر اس بندے نے دینہ سوہاوہ میں فراڈ کیا ہے 0349.7219003یہ بندہ اوور سیز کے دوستوں اور رشتہ داروں کو لوٹ رہا ہے فیک آئی سے رشتہ دار بن کر پیسے بٹورنے کے لیے جعلی سلپ بھیجتے ہیں کہ کچھ ہمارے گھر میں کہ کچھ ایجنوں کو دینے ہیں کہ ہمارے ویزوں کا مسئلہ بن چکا ہے معتبر ذرائع کے مطابق ایسے نوسر باز ٹولوں کے رابطے جی ٹی روڈوں پر بیٹھے موبائل سمز فروشوں سے ہوسکتے ہیں جو کہ راہ چلتے لوگوں کو فری سمیں دینے کی دعوت دیتے ہیں اور بعدازاں شناختی کارڈ نمبر دیکھ کر انگوٹھے لگوانے کے بعد بھی سم نہیں دیتے کہتے ہیں کہ آپکا انگوٹھا نہیں لگ رہا یا پھر آپکے نام پہلے سے ہی پانچ سمز ہیں ذرائع کہتے ہیں کہ روڈوں پر موجود موبائل سموں فروشوں کی چھان بین ہونی چاہیے تاکہ بے گناہ لوگ جھوٹے مقدموں سے بچ سکیں اور اصل مجرم کیفرکردار تک پہنچ سکیں یہ فراڈ مختلف طریقوں کے ساتھ آئے روز بڑھتا ہی جارہا ہے جبکہ ایف آئی اے و سائبر کرائم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو جلد از جلد نوٹس لینا چاہیے.
دینہ(ملک ندیم عباس ) پورے ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی آن لائن فراڈ کا دھندہ جاری نوسر باز ٹولہ
