BBC Urdu TV

دینہ(ملک ندیم عباس) ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر دینہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی دینہ شہر میں بہترین

دینہ(ملک ندیم عباس) ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر دینہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی دینہ شہر میں بہترین خدمات جاری ۔ شہر بھر میں صفائیاں ستھرائیاں روز کی بنیاد پر جاری ۔باادب افیسرز اور محنتی عملہ ۔شہریوں کی جانب سے حکومت پنجاب کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ستھرہ پنجاب پروگرام ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے حکم کے مطابق دینہ شہر کی گلیاں محلوں نالیوں اور پلاٹوں کی صفائیوں ستھرائیوں کا سلسلہ روز کی بنیاد پر تیزی سے جاری ہے روٹین ورک کے بعد شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے جس پر یوسی ون اور یوسی ٹو کے مکینوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایریا دینہ کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے دینہ عوام الناس نے میڈیا کو بتایا کہ دینہ میں پہلی بار نالیوں اور گلیوں پر اتنی محنت ہوتی دکھائی دے رہی ہے نہ صرف بند نالوں اور نالیوں کو کھولا جارہا ہے بلکہ نالیوں سے کیچڑ اس قدر نکالا جارہا ہے کہ نیچے سے فرش بھی نظر آتے ہیں ۔دینہ کے رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور دیگر افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے

Exit mobile version