دینہ(ملک ندیم عباس ) سینئر صحافیوں کا دینہ داود فیملی تکافل آفس کا وزٹ جبکہ برانچ مینجر مس کرن قیوم اور سابق نائب صدر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس قاضی محمد عابد نے شاندار استقبال کیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیف ایڈیٹر روزنامہ مدار نیوز پیپر چوہدری ناصر نون ۔سینئر صحافی جرار حسین میر اور ملک ندیم عباس نے دینہ جی ٹی روڈ داود فیملی تکافل برانچ کا وزٹ کیا جہاں پر موجود قاضی محمد عابد ۔ہارون اور دینہ برانچ مینجر مس کرن قیوم نے شاندار طریقے سے استقبال کیا صحافیوں کو گلدستے پیش کیئے گئے اور داود فیملی تکافل کا اصل مقصد کیا ہے اس کمپنی کے سستے سے سستے آسان اور بڑے پلانوں بارے آحسن طریقے سے گائیڈ کیا گیا اور اس میں تمام تر سہولیات جو کہ باآسانی میسر ہوسکتی ہیں وہ بھی بتائی گئی مذید انھوں نے کہا کہ داود فیملی تکافل لمیٹڈ تیز رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے عوام الناس باشعور ہوچکے ہیں ۔جبکہ صحافیوں کا یہ کہنا تھا کہ دینہ برانچ کی آئے روز بڑھتی ہوئی کامیابی کا اصل راز اخلاق اور ایمانداری ہے کیونکہ انسان کی گفتگوں خود بتاتی ہے کہ اس کی تربیت کیسی ہے
