*دینہ(ملک ندیم عباس) سڑک کے درمیان رکشہ کھڑا کرنے والے ڈرائیور کے خلاف Firدرج رکشہ بند کردیا گیا ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یقینی طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔*
*تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ دینہ پر جمیل نامی شخص سکنہ ڈومیلی نے لوڈر رکشے پر اوور لوڈنگ کی ہوئی تھی جوکہ روڈ کے درمیان کھڑا کرکے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کررہا تھا جب ٹریفک عملہ نے کاغذات مانگے تو کہتا ہے کہ نہ ہی کاغذات ہیں اور نہ ہی رکشہ سائیڈ پر کرونگا۔اس نے مزید بحث مباحثہ شروع کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگیا اور عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انچارج ٹریفک دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان نے جمیل نامی رکشہ ڈرائیور پر ایف آئی آر درج کردی اور رکشہ بھی تھانہ دینہ میں بند کردیا۔اور گزشتہ دس روز میں ٹریفک پولیس دینہ کی کارکردگی بھی شاندار رہی غلط پارکنگ کرنے اور کم عمر ڈرائیور بغیر لائسنس، سموگ،اور بغیر ہیلمٹ 180چالان کیے دولاکھ 39ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیے گئے جس پر عوامی سماجی و مذہبی جماعتوں کے عوام نے مرزا نعمان Si انچارج دینہ و ٹریفک عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے.*
