BBC Urdu TV

دینہ(ملک ندیم عباس) بحکم ڈی پی او جہلم , ڈی ایس پی ٹریفک جہلم ۔۔دینہ ٹریفک پولیس کی عمدہ کارکردگی

*دینہ(ملک ندیم عباس) بحکم ڈی پی او جہلم , ڈی ایس پی ٹریفک جہلم ۔۔دینہ ٹریفک پولیس کی عمدہ کارکردگی کے باعث روڈ کلیئر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سمیت بغیرلائسنس ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے۔۔*

*تفصیلات کے مطابق ٹریفک انچارج دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان,اے ایس آئی راجہ نصیب احمد,کنسٹیبلان تنویر احمد اور اکاش کی شاندار کارکردگی..*
*منگلا روڈ اور ریلوے روڈ پر بغیر روٹ پرمٹ,بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ،بغیر نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز، رکشہ چنگ چی،موٹر سائیکل اور گاڑیوں، کو بھاری جرمانے کیے گئے اور متعدد کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی جبکہ بائی پاس دینہ پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر جرمانے کیے جارہے ہیں جس پر عوامی سماجی و مذیبی حلقوں نے ٹریفک پولیس دینہ کی کارکردگی کو یقینی طور پر سراہا ہے اسی موقع پر ٹریفک پولیس دینہ کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے کم عمر بچوں پر مکمل دھیان دیں کم عمر بچوں کو رکشہ اور موٹر سائیکل استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش نہ آسکے ۔دیگر ڈرائیورز بھی اپنے مکمل کاغذات دوران ڈرائیونگ اپنے پاس رکھیں اور ہیلمٹ کا لازم استعمال کریں ۔ورنہ ہم قانونی کارروائی کو عمل میں لائینگے*

Exit mobile version