دینہ(ملک ندیم عباس) بحکم ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان دینہ ریلوئے روڈ پر راستے کلیئر کروادیے گئے
خود ساختہ رکشہ اسٹینڈ ختم کروادیا گیا علاقائی مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوئے روڈ پر رکشہ اسٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام کافی حد تک درہم برہم تھا اور پیدل راہگیروں کو بھی کافی مشکلاتوں کا سامنا تھا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بحکم ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان ۔انچارج ٹریفک دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان کنسٹیبلان راجہ اشفاق کیانی ۔ہارون رشید اور لیڈی کنسٹیبلان کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیے اور متعدد کو سخت وارننگ جاری کردی گئی کہ دوبارہ روڈ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی ٹریفک پولیس دینہ کی کارکردگی کو عوامی سماجی و مذہبی علاقوں نے سراہا ہے
