BBC Urdu TV

دینہ(ملک ندیم عباس)دینہ منگلا روڈ پر جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ قائم ۔مین بازار کا راستہ بھی بند ٹریفک

چ کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا عوامی سماجی و مذہبی علاقوں نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ اپنے فرائض سے عدم دلچسپی رکھتا ہے تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ ایک اہم روڈ ہے جس کی رونقیں رکشہ والوں نے تباہ و برباد کررکھی ہے روڈ کے اوپر ہی رکشہ اسٹینڈ بنارکھا ہے جس سے ٹریفک کا بھی اکثر نظام خراب ہی رہتا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے ان رکشہ والوں نے مین بازار کا بھی راستہ بند کررکھا ہے جس سے آنے جانے والے خریداروں مریضوں اور نمازیوں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا ہے ٹریفک عملہ اپنا کوٹہ پورا کرنے کی خاطر چالان تو کرتے ہیں لیکن صرف غریب اور بے قصور لوگوں کے جن کے پاس سفارش ہوتی ہیں انھیں بغیر چالان کے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے عوامی سماجی و مذہبی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version