دینہ(ملک ندیم عباس)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک طاہر شہزاد کی خصوصی ہدایت پر بدون نمبر رکشوں لوڈ رکشوں اور موٹر سائیکوں کے خلاف کاروائی جاری۔عوامی سماجی و مذہبی علاقوں نے اس عمل کو سراہا ہے تفصیلات کے مطابق ایکسائز انچارج دینہ اسد ہارون ہمراہ ٹیم نے بدون نمبر رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف روز کی بنیاد پر قانونی کاروائی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جس سے اہل علاقہ نے اس کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر وارداتوں یا دیگر جرائم میں بھی بغیر نمبر موٹر سائیکل اور گاڑیاں ہی استعمال ہوتیں ہیں دیگر متعلقہ اداروں کو بھی بدون نمبر اور بغیر کاغزات گاڑیوں و رکشوں کی چھان بین کرنی چاہیے
