BBC Urdu TV

دیس پردیس مارکی میں سوہاوہ پریس کلب کی حلف برداری کی زَبر دست تقریب منعقد ہوئی

دیس پردیس مارکی میں سوہاوہ پریس کلب کی حلف برداری کی زَبر دست تقریب منعقد ہوئی

سوہاوہ پریس کلب کابینہ کی حلف برداری پر ڈی ایس پی ملک ریاض نے حلف لیا

سوہاوہ کی صحافتی تاریخ میں پہلی بار جشن آزادی کے موقع پر سوہاوہ پریس کلب کےنو منتخب صحافیوں کی حلف برداری تقریب سرپرست اعلی راجہ شیراز کیانی اور سر پرست سید عنصرشاہ گیلانی کی زیر صدارت دیس پردیس مارکی میں شاندار تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر تقریب میں مقامی و سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ڈاکٹرز اور وکلا سوھاوہ بار و جہلم بار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔چوھدری عبدالقدوس انچارج پٹرولنگ پولیس شاہ دی تقریب میں شامل ھوے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے راجہ شیراز کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ دور کی صحافت مشکل دور سے گزر رہی ہے آزادی صحافت کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے نچلے طبقے کو دبانے کے کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی صحافی بھائی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گا اور مجھے ساتھ کھڑا پائیں گے انہوں نے تمام صحافیوں اور مہمانوں کا تقریب میں آنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ڈی ایس پی سوھاوہ ملک ریاض نے کہا کہ سوہاوہ پریس کلب کے محنتی اور نڈر صحافی اپنی کامیابی کی پہلی سیڑھی کی بنیاد رکھ کر اپنے صحافتی فن کے ساتھ سوہاوہ پریس کلب میں شمولیت اختیار کر کے سوہاوہ تحصیل کے ہزاروں دیہاتوں کی عوام کی آواز بن کر اعلی حکام تک ان کی آواز پہنچائیں گے۔اور تقریب کی حلف برداری میں سوہاوہ پریس کلب کے تمام صحافیوں نے اپنی محبت، اخلاص اور ایمانداری سے اپنی صحافت کو استعمال کرنے کا عہد کیا۔ سوہاوہ پریس کلب کی شاندار کامیاب تقریب پر تمام دوستوں کو مبارکباد دی سوہاوہ پریس کلب کے لیے سرپرست اعلی راجہ شیراز کیانی اور سرپرست سید عنصر شاہ گیلانی نے دو لاکھ روپے کا چیک دیا
تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جمیل احمد کیانی چیرمین مصالحتی کونسل سوھاوہ پریس کلب نے ادا کئیے
آخر میں تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ بابر کیانی صدر سوھاوہ پریس کلب نے کیا اور کہا کہ مثبت صحافت کے لیے میں اور میری ٹیم میدانِ عمل میں ہیں اور رہیں گے ان شاءاللہ
صحافت بزدلوں کا کام ھی نہیں اور ھم میدان چھوڑنے والوں میں سے بھی نہیں
اللّٰہ نے قلم کی جو طاقت عطا فرمائی ھے اسے پوری ذمہ داری سے ادا کریں گے ۔اللہ حاسدین کے شر سے محفوظ رکھے

Exit mobile version