BBC Urdu TV

دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن دعا کا ایگزیکٹیو باڈی اجلاس پیراپلیجک سنٹر میں منعقد ہوا

دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن دعا کا ایگزیکٹیو باڈی اجلاس پیراپلیجک سنٹر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایگزیکٹیو اراکین کو دعا کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (دعا) کا ایگزیکٹیو باڈی اجلاس صدر ڈاکٹر سید محمد الیاس کی زیر صدارت پیراپلیجک سنٹر حیات آباد پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹیو اراکین کو دعا کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دعا کی موجودہ کابینہ اور ایگزیکٹیو باڈی کی تین سالہ میعاد کے اختتام پر نئی کابینہ اور ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات کیلئے سالانہ جنرل باڈی اجلاس 18 جنوری 2026 کو طلب کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عزیز الدین کو اس مقصد کیلئے الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔جنرل باڈی اجلاس کے دوران دونوں اضلاع دیر کے چھ ممتاز شعرا کا مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا جس کیلئے پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی فوکل پرسن ہوں گے جبکہ پشاور میں شعراء کے قیام کے انتظامات ڈاکٹر محمد عرفان کریں گے۔ استقبالیہ کے انتظامات کی ذمہ داری ڈاکٹر خالد رحمان اور عشائیہ کے انتظامات کی دیکھ بھال پروفیسر ڈاکٹر خان شہزادہ کریں گے۔ دعا اراکین کیلئے دعوت نامہ انجینئر عزیز باچا ڈیزائن کریں گے۔ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ رمضان پیکج کیلئے تقریباً 40 لاکھ روپے کے عطیات جمع کئے جائیں گے جو دونوں اضلاعِ دیر (لوئر اور اپر) کی نادار بیواؤں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ایسوسی ایشن کی رکنیت بڑھانے بڑھانے کیلئے منظم ممبرشپ ڈرائیو کا فیصلہ بھی کیا گیا جس میں ہر ایگزیکٹیو باڈی ممبر ڈاکٹرز، انجینئرز اور سول سروس سے وابستہ دیر کے افسران کو ذاتی طور پر رکنیت کی دعوت دیں گے جبکہ ایگزیکٹیو باڈی کا اگلا فالو اپ اجلاس 14 دسمبر 2025 کو ہوگا۔

Exit mobile version