BBC Urdu TV

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر، جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا گیا، گورنر سٹیٹ بینک، نیشنل بینک اور چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری ہو گیا۔

Exit mobile version