BBC Urdu TV

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مسلح افواج کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔نواز شریف

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مسلح افواج کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔نواز شریف

عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے دلچسپی نہیں۔سابق وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔نوازشریف سے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈرعرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیداکرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنےوالے عناصر کو جمہوریت سے دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔

Exit mobile version