BBC Urdu TV

دھریالہ جالپ : کا مضافاتی علاقہ چک مجاہد جنوبی میں ایک معصوم کلی ایس ڈی او واپڈا

پنڈدادن خان : یس ڈی او دھریالہ جالب کی نا اہلی اور غفلت کی انتہا سے ایک معصوم کلی ایس ڈی او کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود ایس ڈی او کے سر پر جوں تک نہ رینگی

(دھریالہ جالپ) کا مضافاتی علاقہ چک مجاہد جنوبی میں ایک معصوم کلی ایس ڈی او واپڈا دھریالہ جالپ کی غفلت اور لاپروائی کی بھینٹ چڑھ گئی مقامی افراد نے متعدد بار ایچ ڈی او واپڈا دریالہ جالب کو شکایات درج کرائیں کہ مین لائن ٹوٹی ہوئی ہے اس کو ٹھیک کیا جائے یہ کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی لیکن مدہوش ایس ڈی او واپڈا کے سر پر جوں تک نہ رینگی آج وہ کمزور مین لائن تار زمین پر گری اور ایک معصوم کلی اس کی زد میں آکر اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی مقامی افراد نے بارہا واپڈا آفس میں فون کیے کہ بجلی کی مین لائن ٹوٹ گئی ہے لیکن کسی کے سر پر جوں تک نہ رینگی مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گی۔ ۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا ایس ڈی او دھریالہ جالب کو قانون کے کٹہرے میں لا کر بچی کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے

رپورٹ : عمران حیدر ببلی۔۔

Exit mobile version