BBC Urdu TV

دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 4 یوم میں گرفتار

جہلم ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد کی سربراہی میں ایس ایچ او منگلا ملک نثار احمد اور ٹیم کی بڑی کاروائی، دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 4 یوم میں گرفتار

وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود موقع کا وزٹ کیا اور ایس ایچ او منگلا کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،

ملزم کی شناخت احسان کیانی کے نام سے ہوئی،

ملزم نے 4 یوم قبل فائرنگ کر کے محمد قیوم اور شفاقت علی کو قتل جبکہ قیصر محمود کو زخمی کیا تھا،

شفاقت علی پاکستانی نژاد برطانوی تھاجو کافی عرصہ بعد پاکستان واپس آیا تھا،

شاطر ملزم نے عمرہ کے بہانے بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پاسپورٹ بھی بنوا رکھا تھا،

تاہم ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او منگلا اور ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام دس دس ہزار روپے، تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا،

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گھر میں پناہ دینے والا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

ملزم کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی

پنڈدادنخان پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گھر میں پناہ دینے والے اور پولیس کی گرفتاری سے بچنے میں مد د دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،

ملزم الیا س کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے

سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران خلل ڈالنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version