ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول فیصل آباد ریجن ، مرزا انجم کمال کی بسلسلہ انسپکشن پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ جہلم آمد ، ڈی پی او جہلم نے خوش آمدید کہا،
دوران وزٹ ضلع جہلم ،ایس ایس پی ، پی ایچ پی فیصل آباد نے انسپکشن کے علاوہ ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ سے بھی ملاقات کی ،
ضلع پولیس اور پی ایچ پی کی باہمی ہم آہنگی اور انسداد جرائم کی مشترکہ کاوشیں زیر بحث آئیں،
اس موقع پر ایس ایس پی ، پی ایچ پی فیصل آباد نے ضلع جہلم کی پالیسنگ ، تھانوں کی SIPS پروٹوکول پر منتقلی ، حکومت پنجاب کی خصوصی مہمات بر خلاف انسداد منشیات، انسداد پتنگ بازی اور گرفتاری ملزمان اشتہاری کے دوران جہلم پولیس کی مثالی کارکردگی کو سراہا،
پنجاب ہائی وے پیٹرول ، انسداد جرائم اور شاہراؤں کو محفوظ بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ، ایس ایس پی ، پی ایچ پی
جہلم پولیس، پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی اور اہم قومی شاہراؤں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
