جناب سید محمد الیاس صاحب، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اورجناب سید محمد ہارون صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ایسٹ) نے برائے انسپکشن جیل ہذا کا وزٹ کیا۔
دوران وزٹ جیل کے مختلف حصوں بشمول خواتین وارڈ، نوعمروارڈاور بارکوں میں موجود اسیران کے مسائل سنے۔معز ز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز صاحبان نے جیل میں مقید اسیران کو طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)ملک محمد اکرم و دیگر سٹاف بھی موجودتھے
