BBC Urdu TV

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔

لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔

اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔

Exit mobile version