دنیا میں سب سے تیز رفتار چیز روشنی سمجھی جاتی ہے ، اس کی رفتار 1 لاکھ چھیاسی ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ ہے ،
سورج زمین سے اتنے فاصلے پر ہے کہ سورج سے زمین تک روشنی کو پہنچنے میں یا یوں کہیں سورج سے زمین تک سفر کرنے میں روشنی کو 8 منٹس انیس سیکنڈز لگتے ہیں اسی طرح روشنی جو سفر ایک سال میں طے کرتی ہے اسے نوری سال کہتے ہیں اور یہ پیمانہ ستاروں سے زمین تک کے فاصلے میں استعمال کیاجاتا ہے ، یعنی جو روشنی ستارے سے چل کر زمین تک آتی ہے اسے کئی سال لگ جاتے ہیں کئی ستارے ایسے ہیں جن کی روشنی اربوں سال کا سفر طے کرکے زمین تک پہنچتی ہے ، اب اگر کوئی اتنی دور کا ستار ہمیں نظر آرہاہے وہ در اصل ختم ہوچکا لیکن وہ اپنی اس روشنی کے سبب دکھائی دے رہا ہے جو روشنی اس سے اربوں سال پہلے نکل چکی اور اب اربوں سال کا سفر طے کرنے بعد ہم تک پہنچی تو ستارہ اگرچہ ختم ہوگیا لیکن اس کی آخری روشنی جو اس کے ختم ہوتے وقت نکلی وہ اب پہنچی جس میں اربوں سال لگ گے یعنی ستارہ تو اربوں سال پہلے ہی ختم ہوگیا مگر روشنی پہنچتے پہنچتے اربوں سال لگ گئے ،یوں اربوں سال پہلے ختم ہونے والا ستارہ اپنی روشنی کے سبب اب اربوں سال بعد نظر آیا ،
اسے ایک اور مثال سے ہم شاید اچھی طرح سمجھ لیں کہ کسی دوسرے ملک کی کمپنی نے ہمیں ایک پارسل جولائی 2021 میں بھیجا وہ کمپنی اس کے ایک ماہ بعد یعنی اگست 2021 کو بند ہوگئی ، اب اس کمپنی کا ہمیں بھیجاگیا پارسل کافی لیٹ ہوگیا جو جولائی 2022 تک ہمیں موصول ہوا تو ہم حیرت میں پڑگئے کہ بھئی کپمنی کو بند ہوئے تو 11 ماہ ہوگئے اور یہ پارسل کمپنی کے بند ہونے کی باوجود ہمیں 11 ماہ بعد کیسے ملا تو وہ پارسل 11 ماہ سفر میں رہا ادھر سے ادھر ادھر سے ادھر ، کمپنی تو بھیج چکی تھی لیکن اپنے لمبے سفر کی وجہ سے پارسل ہمیں اتنے عرصے بعد ملا
