دعوتِ مناظرہ
معافی کیساتھ ھماری روایت بن چکی ھے کہ اپنے اقتدار اور سیاست کی بقاء و سلامتی کیلئے اسلام کی ڈھال لی جاتی ھے افسوس کہ نیک نیتی خلوص سچائی عدل و انصاف کیساتھ کبھی بھی ہمارے پاکستانی سیاستدانوں نے اسلام اور مسلمانوں کی ڈھال بننے کا سوچا بھی نہیں یہ سب کے سب اسلام دینِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اور رعایا کو دھوکہ دیتے چلے آرھے ہیں انھوں نے کبھی بھی اپنی رعایا کو عوام بننے نہیں دیا آج بھی ھم ہر صوبے کے وزیراعلیٰ اور بڑی سیاسی جماعت کی رعایا ھیں۔ اگرکسی کو بھی اختلاف ھو تو وہ مجھ سے مناظرہ کرسکتا ھے کسی بھی فورم سے میں سب کو چیلنج دیتا ھوں کہ ھم عوام نہیں اور جمہوری نہیں بلکہ رعایا اور بادشاہت کے ماتحت ہیں بس یہاں بادشاہت کا نام جمہوریت دیدیا گیا ھے ۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی
