BBC Urdu TV

دعوتِ مناظرہ کیو ٹی وی کےتمام تنخواہ دار مفتیان و علماء اور پیر عظام

دعوتِ مناظرہ کیو ٹی وی کےتمام تنخواہ دار مفتیان و علماء اور پیر عظام

میں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی دینی مذہبی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کا چینل سے وابستہ وہ مفتیان کرام۔ علماء کرام اور پیر عظام کو کھلا چیلنج دیتا ھوں کہ وہ مجھ سے مناظرہ کریں۔ میرے مناظرے کے سوالات یہ ھیں
• کیا ادارہ میں جھوٹ اور منافقت کیساتھ اسلامی پیغام دیا جاسکتا ھے
• کیا اسلامی چینل میں خود ساختہ دیوالیہ پن ظاہر کرکے بیروزگار کیا جاسکتا ھے
•کیا ادارے میں عدم توازن کیساتھ مشاہرہ و مراعات کی تقسیم کی جاسکتی ھے
•کیا ابتدائی دنوں کے خلوص نیت سچائی اور ایمانداری کیساتھ کام کرنے والوں کا روزگار ختم کیا جاسکتا ھے بناء کسی جرائم میں ملوث ھوئے
•کیا مالکان اپنے دولت کے توسط سے خدائی غرور تکبر اکڑ کے مرتکب ھوسکتے ہیں
•کیا مالکان دنیاوی خوشنودگی کے سبب فلاحی ادارے بنا کر چندے اپنے اسٹاف جن میں مفتیان کرام۔ علماء کرام اور پیر عظام شامل ھوں کرسکتا ھے جبکہ دوسری جانب اپنے ہی ماتحتوں کا معاشی قتل کرکے خاندانوں کو شدید تکلیف مشکلات و اذیت سے دوچار کرسکتا ھے
•مفتیان کرام۔ علماء کرام اور پیر عظام قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا کہیں گے آئیں اور مجھ سے ماظرہ کریں وگرنہ جھوٹی تعریفیں کلمات و قصیدے مت گائیں یاد رکھیں کہیں آپ اللہ کی نظر میں ظالمین میں شمار نہ ھوجائیں بہتر یہی ھے کہ اپنا خود محاسبہ کرکے اپنا احتساب کرلیں پھر آئیں مجھ سے مناظرہ کرلیں
•یاد رھے یہ دور فتن دور دجال ھے کہیں آپ دجال کیساتھ تو نہیں آیئے اور مناظرہ کرکے خود کو ثابت کریں کہ آپ سچے ایماندار دیانتدار پرہیزگار متقی انصاف پسند منصف اور غریب پرور مالکان و ادارے کیساتھ ہیں

Exit mobile version