BBC Urdu TV

*دعائے عافیت ایمان*

{"fte_image_ids":[],"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"source_ids":{},"source_ids_track":{},"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"total_editor_actions":{},"photos_added":0,"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

*دعائے عافیت ایمان*

اے باری تعالیٰ تو مجھ سمیت میرے بہن بھائیوں اور انکی اولادوں کو ایمان اور صحت کی دولت سے مالا مال فرما ھم سب بہن بھائیوں اور انکی اولادوں کو غنی کردے۔ اے باری تعالیٰ ھم سب میں محبت اتفاق چاہت اہثار و قربانی ادب و تہذیب عزت کیساتھ آپس میں ہمیشہ جوڑے رکھ۔ اے باری تعالیٰ میرے والد سردار حسین صدیقی مرحوم اور والدہ سیدہ نایاب بیگم زیدی مرحومہ بڑے بھائی خورشید اقبال صدیقی مرحوم اور بڑی بہن مہہ جبین صدیقی مرحومہ کی بخشش فرمادے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کردے انہیں نبی پاک ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرمادے اور حوض کوثر کا پانی نصیب فرمادے۔ اے باری تعالیٰ ہمارے مرحومین کے تمام گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے اور اپنی رحمت اور اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے بغیر حساب جنت عطا کردے بیشک تو قادر مطلق ھے تمام اختیار تجھ سے ہی ہیں۔ اے باری تعالیٰ مجھ سمیت میرے تمام خاندان کے افراد کو حقوق اللہ اور حقوق العباد کی بہترین ادائیگی کرنے والا بنادے۔ اے باری تعالیٰ تو جانتا ھے کہ ہم بندوں کو نفس امارہ اور ابلیس گمراہ کرنے بھٹکانے سے باز نہیں آتے اور ھم کمزور ناتواں انکے چنگل میں پھنس کر غلطی اور گناہ کر بیٹھتے ہیں۔ اے باری تعالیٰ تو بہت معاف کرنے اور بخشنے والا ھے تو ہم سب کو اپنے حبیب ﷺ و آلِ حبیب ﷺ کے صدقے معاف فرمادے اگر تو نے معاف نہ کیا تو ھم گھاٹا کھانے والوں میں شمار کئے جائیں گے۔ اے باری تعالیٰ تو ہم سب کو صراط المستقیم پر تا حیات قائم رکھ ھم میں استحکامت صبر و شکر عطا کر ہمیں اپنے ان بندوں کی فہرست میں شامل کردے جن پر تو نے فضل و کرم رحمت اور بخشش کے وعدے کر رکھے ہیں۔ آمین یا رب اللعالمین۔۔۔۔!!

Exit mobile version