Site icon BBC Urdu TV

داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے عالمی بینک نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دیدی

کراچی: داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔ داسو ڈیم کے پہلے فیز سے 21 سو میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی۔

داسو ڈیم خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیم کا پہلا فیز سال 2023 میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس سے 21سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 4 ارب 3 کروڑ ڈالر ہے۔ ععالمی بینک اس منصوبے کے لیے 70 کروڑ ڈالر دے گا جس کی اس نے منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے 3 سینٹ فی یونٹ بجلی حاصل کی جائیگی جبکہ ابھی پاکستان میں اوسط بجلی کی لاگت 8 سینٹ ہے، اس منصوبے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہونگی اور پاکستان کا تیل کا درآمدی بل بھی کم ہو گا۔ عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کوروناوائرس کے اثرات پر بات چیت کی جائیگی۔

Exit mobile version