دارالعلوم رحمانیہ چشتیاں تیمبرپورہ میں میلاد النبی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ تھے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دارالعلوم رحمانیہ چشتیاں تیمبرپورہ میں میلاد النبی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالعلوم رحمانیہ چشتیاں تیمبرپورہ شریف پشاور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار تھے۔تقریب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ میں خیبرپختونخواہ کے فنکار برادری اور دیگر نے بھی بھرپور شرکت کی۔ فنکاروں میں گلوکار اسفندیار، گلوکار خالد ملک، گلوکار الماس خلیل، گلوکار وصال خیال، گلوکارہ مینہ الفت، معروف نعت خوان طارق ہزاروی، نعت خوان شکیل اعوان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر تمام گلوکاروں نے خوبصورت آواز میں نعت خوانی پیش کی اس موقع پر تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت خوانی حضور اکرم ﷺ کی تعریف و توصیف کا ایک اہم طریقہ ہے اور اسے ایک مقدس فریضہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ محبت، عقیدت اور احترام کا اظہار ہے۔ یہ اسلام کی ابتدائی تاریخ سے ہی صحابہ کرام کے ذریعے جاری و ساری ہے اور اس کے ذریعے دین کے پیغام اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کا پیغام عام کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نعت پڑھنے اور سننے کی بڑی فضیلت ہے یہ وہ سعادت ہے جو چند لوگوں کے حصے میں آتی ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو یہ اعزاز پاتے ہیں اس موقع پر گلوکاروں نے حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار کی دینی و روحانی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکو انسانیت کیلئے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
