BBC Urdu TV

دارارقم گرلز کالج سوہاوہ میں ایک خوبصورت تقریب

” *آئیں قدر کریں ذہانت کی* ”

دارارقم گرلز کالج سوہاوہ میں ایک خوبصورت تقریب۔

(بابرکیانی )
مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان ناصر اور ڈاکٹر وسیم الحق۔
سوہاوہ معروف ماہر تعلیم پروفیسر ساجد بخاری نے سوہاوہ میں ایک نئی اور خوبصورت روایت کی طرح ڈالی۔تفصیلات کے مطابق دارارقم گرلز کالج سوہاوہ میں ایک نہایت خوبصورت اور منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد تھا”آؤ ذہانت کی قدر کریں” اس تقریب کا مقصد اپنی ذہانت اور محنت کے بل بوتے پر کسی اعلی مقام تک پہنچنے والی شخصیت کو انکی زندگی میں ہی انکو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض خطہ پوٹھوہار کے معروف ماہر تعلیم،کالم نگار ،خطاط و مصور مبین مرزا نے ادا کئے،حاضرین میں سول سوسائٹی،وکلا ڈاکٹرز اور اساتذہ برادری کی نامور شخصیات شامل تھیں۔مقریرین میں سہیل شفیق،شیراز کیانی، معین الدین،حبیب نواز،نصرت بخاری،ملک مسعود،غلام حسین کیانی زاہد محمود اور پروفیسر ساجد بخاری نے دونوں مہمانان گرامی کی علمی میدان میں کامیابی کی جدو جہد ، لگن اور محنت پر روشنی ڈالی،دارارقم کالج کی طرف سے ڈاکٹر عبدالرحمان ناصر اور ڈاکٹر وسیم الحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی گی۔ حاضرین نے اس منفرد کاوش پر پروفیسر ساجد بخاری کی خدمات کو سراہا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version