BBC Urdu TV

خیبر پختون خواہ غیوم عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کریں۔صفدر خان باغی

خیبر پختون خواہ غیوم عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کریں۔صفدر خان باغی

کے پی عوام پر بجلی چوری کے جھوٹے الزام لگا کر ان کا حق غاصیب کیا جا رہا ہے جو نا انصافی ہے۔ترجمان مسلم لیگ ق کے پی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صفدر خان باغی صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا مسلم لیگ ق کی پروزور اپیل سپریم کورٹ چیف جسٹس آف پاکستان سے کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پاور انیڈ انرجی اور وفاقی حکومت سے پوچھیں کیا خیبرپختونخوا میں بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسمنٹ چارجز لینا جائز ہے ۔چونکہ خیبرپختونخوا میں بجلی پانی سے پیدا ہوتی ہے لہزا خیبرپختونخوا کی عوام پر بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ چارجز غیر قانونی اور چوری کے زمرے میں آتا ہے یہ ایک میگا فراڈ اور کرپشن ہے۔بجلی چوری کا الزام خیبرپختونخوا کی غیور عوام پر فیول ایڈجسمنٹ کرنے والے زمےداران کے خلاف چا
رج شیٹ ہے۔محکمہ پاور انیڈ انرجی خود سرعام بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی آڑ کھلم کھلا چوری کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا کی غیور عوام کو بے گناہ بجلی چوری کے جھوٹے الزام لگا کر انکا حق غاصیب کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی اور امتیازی سلوک ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا ھم سپریم کورٹ آف پاکستان محترم چیف جسٹس قاضی عیسی فائز سے اس اھم آیشو ہر سوموٹو نوٹس لینا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاکہ خیبرپختونخوا کی غیور عوام کو بجلی کے بلوں میں کئی سالوں سے فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس چارجز کی مد میں کروڑوں اربوں روپے وصول کی جارہی ہیں۔بجلی بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ چارجز میں وصول شدہ رقم کی واپسی مزید آئندہ صارف شدہ بجلی کے یونٹس میں ایڈجسٹ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا آئندہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ چارجز ٹیکس ھمیشہ ھمیشہ کے لئے ختم کیا جائے۔تاکہ خیبرپختونخوا کی غیور عوام کو ائندہ بجلی کے بلوں میں ریلیف میسر ہو۔

Exit mobile version