BBC Urdu TV

خیبر پختونخوا اسمبلی کے دروازے ایک سال بعد کھل گئے

خیبر پختونخوا اسمبلی کے دروازے ایک سال بعد کھل گئے۔

گورنر خیبر پختون خواہ آئیں کے مطابق چند روز میں اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کریں گے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے دروازے ایک سال کے بعد کھل گئے۔ملک میں عام انتخابات کے بعد صوبے میں حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے نئی حکومت آنے سے قبل کے پی کے اسمبلی کے دروازے ایک بار پھر کھول دیے گئے اور صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پختونخوا اسمبلی کا آخری اجلاس 17جنوری 2023میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدرات ہوا تھا، اور اس کے بعد 18جنوری کو صبح9بج کر15پر آئین کے آرٹیکل112 کے تحت خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی تھی۔آئین کے مطابق انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد 21روز میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جانا لازمی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا آئین کے مطابق چند روز میں اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کریں گے۔

Exit mobile version