خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید۔
سکیورٹی فورسز نے مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی۔آئی ایس پی آر
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہلاک کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سےکارروائیاں14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔ائی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثرانداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔اپریشن کے نتیجے میں آپریشن کے نتیجے میں7 خوارج مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ائی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔ائی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ائی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ائی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کےخاتمےکےلیے پُرعزم ہیں۔
