پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع بنوں اور شمالی وزیرستان سے متصل علاقے جانی خیل میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب شدت پسنوں کے حملے میں کم از کم نو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے نو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا اس ’بزدلانہ حملے‘ میں بہت سے اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نمائندہ بی بی سی عزیز اللہ خان کے مطابق مقامی پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں 20 کے لگ بھگ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو ملٹری کمائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فی الحال اس واقعے کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
