BBC Urdu TV

"خوبصورت کراچی، خوش آمدید” ایس ایس ڈبلیو ایم بی کا نیا اقدام

:

کراچی (کاشف شمیم صدیقی): سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (SSWMB) نے لیاری ایکسپریس وے، سوہراب گوٹھ کے داخلی اور خارجی راستوں پر خوبصورت سائن بورڈز نصب کیے ہیں۔ یہ اقدام شہری خوبصورتی بڑھانے، ماحول دوست پیغام عام کرنے اور عوام میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ سائن بورڈز "I Love Karachi” اور "Welcome to Karachi” جیسے مثبت اور دل خوش کن پیغامات کے ساتھ لگائے گئے ہیں، جو نہ صرف شہر میں (براستہ سہراب گوٹھ) داخل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ شہریوں میں اپنے شہر سے محبت اور فخر کا جذبہ بھی اجاگر کرتے ہیں۔

یہ ایکٹیوٹی ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی کی قیادت میں مکمل ہوا، جو ادارے کو عوام دوست اور متحرک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا وژن ہے کہ صفائی، خوبصورتی، اور عوامی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔

اس اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ لوگ اسے شہر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی جانب ایک خوش آئند قدم قرار دے رہے ہیں۔

طارق علی نظامانی نے کہا: "یہ سائن بورڈز صرف پیغامات نہیں، بلکہ ایک صاف، خوبصورت اور مہربان کراچی کے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں شہر میں مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کو فخر ہے کہ وہ اس وژن کا حصہ ہے۔

Exit mobile version