خواتین کی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سعدیہ خٹک
تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی۔معروف سوشل ورکر
سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر سعدیہ خٹک نے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ خواتین بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی تعلیم کی بدولت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے جب تک ہمارے معاشرے کے افراد تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہو تب تک ہم ترقی اور آگے نہیں جا سکتے۔ معروف سوشل ورکر سعدیہ خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواتین سے بھی مطالبہ کرتی ہوں کہ تعلیم کے حصول پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم کی بدولت ہم کچھ بن سکتے ہیں اور کچھ کر بھی سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے ملک و قوم کی ترقی میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے۔
