BBC Urdu TV

خصوصی رپورٹ۔۔ضلع جہلم میں پولیس تحفظ سنٹر کاباقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

خصوصی رپورٹ۔۔ضلع جہلم میں پولیس تحفظ سنٹر کاباقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع جہلم میں ٹرانسجینڈرز اور ولنرایبل کمیونٹیز کے لیے تحفظ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا،

تحفظ سنٹر کا افتتاح انسپکٹر عمران بیگ کی بیٹی وانیہ عمران اور آفس سپریڈینٹ کی بیٹی سحر بانو فاطمہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کیا،

افتتاحی تقریب میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، اے ایس پی سوہاوہ حافظ معاذ الرحمٰن، پولیس افسران، ٹرانسجینڈرز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈرز کو عزت دینے کیلئے ٹرانسجینڈر وکٹم سپورٹ آفیسر تعینات کیا گیا ہے،

تحفظ سنٹر کے قیام پر شہریوں نے جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،

ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا،

تحفظ سینٹر پر ولنرایبل کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے پڑھے لکھے پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈرز، منشیات کے عادی افراد، گونگے، بہرے، ذہنی معذور افراد، جنسی تشدد کا شکار خواتین اور بچوں کو ایک چھت تلے سہولیات فراہم کی جائیں گی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب۔

Exit mobile version