BBC Urdu TV

خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بہتری کی سمت یہ حکومت کا اہم قدم ہے۔

https://twitter.com/explore/tabs/covid-19?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1334418775869972481%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F576248

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اس سے قبل شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دیئے جاتے رہے ہیں، اس مقصد کیلئے144 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

Exit mobile version